اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف: بھارت عرصہ دراز سے خطرناک طرزِ عمل اختیار کیے ہوئے ہے

Spread the love

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کافی عرصے سے ایک خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں بھارت اور افغان نمائندوں کے بیانات کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے نام نہاد نمائندے درحقیقت کسی کی نمائندگی نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اپنی ذات کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ بھارت ماضی میں بھی افغانستان میں تخریب کاری میں ملوث رہا ہے۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایسے شواہد پیش کیے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت دہشت گرد گروہوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں شریک رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے یا بھارت کی جانب سے مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی اپنی پالیسی ترک کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے