آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی، اسحاق ڈار

Spread the love

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کے تحت روزانہ دو جہاز اس راستے سے عبور کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت خطے میں صورتحال میں بہتری کی علامت ہے اور اسے مثبت اور تعمیری اقدام کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں مدد ملے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ پیش رفت امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو علاقائی سطح پر جاری سفارتی کوششوں کو مزید تقویت دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات، سفارتکاری اور باہمی اعتماد سازی ہے، اور انہی اصولوں کے تحت دیرپا استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے