موت کے 3 سال بعد سدھو موسے والا کا اے آئی ٹور، پاکستان میں بھی پرفارم کرینگے

Spread the love

بھارتی پنجابی گلوکار Sidhu Moosewala کی موت کے تین برس بعد ان کے مداحوں کے لیے خوشخبری آئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کی ٹیم نے ان کے ’’سائنڈ ٹو گاڈ‘‘ ٹور کا اعلان کر دیا ہے، جو رواں سال عالمی سطح پر اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس ٹور میں گلوکار کا ڈیجیٹل کردار تیار کیا گیا ہے جو متعدد ممالک میں پرفارم کرے گا، جن میں امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا اور پاکستان شامل ہیں۔ پاکستان میں ٹور کے اعلان نے مداحوں میں شدید جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو مئی 2022 میں بھارتی ریاست پنجاب میں لارنس بشنوی کے گینگ سے تعلق رکھنے والے افراد نے قتل کیا تھا۔ ان کی موت بھارتی موسیقی کی تاریخ میں ایک نمایاں اور وسیع پیمانے پر رپورٹ ہونے والا واقعہ سمجھی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے