پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ اور اندرونِ ملک مجموعی طور پر آج 93 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان سے مختلف خلیجی اور مشرقِ وسطیٰ کے شہروں کی درجنوں پروازیں متاثر ہوئیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے دبئی، شارجہ، ابوظبی، ریاض، جدہ، کویت، بحرین اور دیگر شہروں کی مجموعی طور پر 76 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت مختلف شہروں کی متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے بھی خلیجی ممالک کے لیے شیڈول پروازیں متاثر رہیں۔
دوسری جانب اندرونِ ملک آپریشن بھی متاثر ہوا، جہاں مجموعی طور پر 17 ملکی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد اور گلگت کے درمیان 4 پروازیں، کراچی کی 4 پروازیں جبکہ کراچی سے لاہور کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کی 2، سکھر کی 2 اور ملتان کی ایک پرواز بھی شیڈول سے خارج کر دی گئی۔
