کینیڈا : ولید خان نامی شہری کو یہودیوں کو نشانہ بنانے پر دہشت گردانہ الزامات کا سامنا

Spread the love

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جو دو خواتین کو اغوا کرنے میں ناکام رہا۔کینیڈا کی رائل پولیس نے اس 27 سالہ شخص ولید خان کو ماہ نومبر کے آخر میں گرفتار کیا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر داعش کے لوگوں کو جگہ فراہم کی تھی۔ علاوہ ازیں انہیں سوشل میڈیا پر جانتے بوجھتے رسائی دی تھی کہ وہ اپنے مقاصد کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کر سکتے ہیں۔ٹورنٹو پولیس کے سربراہ مائیرون دیمکیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ولید خان کے علاوہ بھی دو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جنہوں نے ایک حملے میں خواتین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور یہودی کمیونٹی کے لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ٹورنٹو اور پیل ریجن کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو مختلف واقعات کے پیش آنے کے بعد جمع کی جانے والی معلومات کے بعد یہ گرفتاریاں کی ہیں۔پہلے واقعے میں خواتین کو 3 افراد نے 31 مئی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ جبکہ دوسرے واقعے میں 31 مئی کو ایک شخص کو بندوق تھامے اور دوسرے کو چاقو کے ساتھ گرفتار کیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں شخص خواتین کو اغوا کر کے گاڑی میں لے جانا چاہتے تھے۔ تاہم جب قریب ہی موجود گاڑی سواروں نے مداخلت کی تو ایسا نہ کر سکے۔پولیس کے بیان کے مطابق 24 جون کو دو خواتین کا تین افراد نے پیچھا کیا۔ تاہم بعد ازاں مشتبہ افراد موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے حکام نے مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی۔ ان کے اسلحے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور ان کے خلاف شہادتیں جمع کرنا شروع کر دیں۔بعد ازاں تحقیات کا دائرہ وسیع کیا گیا اور پتہ چلا کہ یہ افراد خواتین کو نشانہ بنا رہے تھے اور ان کی اس سلسلے میں ذہن سازی کی گئی تھی۔ تاکہ یہودی کمیونیٹی کو خاص طور پر دہشت گردانہ اقدامات کا نشانہ بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے