ریاض:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے کینیڈا کی ہم منصب انیتا آنند نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،جس میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیاگیا۔علاوہ ازیں نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی وترقیاتی امور عبداللہ بن زرعہ نے امریکی محکمہ خزانہ کی ریجنل فنانشل اتاشی لارا مراد سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ سے کینیڈا کی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
