اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

Spread the love

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ 2 ماہ تک شرح سود 10.5 پر برقرار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 7.4 فیصد پر برقرار ہے۔ جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ میں کمی اور امپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہورہا ہے، ایکسٹرنل اکاؤنٹس پہلے سے بہتر حال میں ہیں۔جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال 11 ارب ڈالر قرض ادا کرنا ہے، پونے 6 ارب قرض ادا کر چکے، 2022 سے اب تک کل قرض 101 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار رکھا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2023 سے اب تک 22 ارب ڈالر اوپن مارکیٹ سے خریدے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے