لاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن جوئے کی پرموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کردی۔ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت کی سماعت کی۔ ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر رجب بٹ اور ندیم نانی والا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزم رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کردی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ جمع کروانے کی مہلت دے رکھی تھی۔واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات درج ہیں۔
یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع
