ورلڈ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی: بھارتی میڈیا

Spread the love

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ورلڈ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی، ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے ہاتھ ملانا پڑے گا اور گلے ملنا پڑے گا۔ پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی و اسٹریٹجک طریقے سے بنگلادیش کو جیت لیا۔بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان نے کمزور ہو کر بھی شرائط منوالی ہیں، یہ بھارت کی بے عزتی ہے۔بھارتی میڈیا میں حارث رؤف کے اشارے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ آئی سی سی کے پریس ریلیز کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف 15 فروری کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا گروپ میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے