ایک گناہ گار دوسرے گناہ گار کو کس طرح جج کرسکتا ہے؟ سامعہ حجاب کا ناقدین کو جواب

Spread the love

سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے اپنی عمرہ کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے ناقدین کو جواب دیا اور کہا کہ ایک گناہ گار دوسرے گناہ گار کو کس طرح جج کرسکتا ہے؟انسٹاگرام پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی انفلوئنسر ان دنوں مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جہاں وہ رمضان المبارک عبادت میں گزار رہی ہیں۔انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا، تاہم ان کے اس اقدام پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی۔ ان کی پوسٹس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ گناہ کرنے کے بعد اب معافی مانگنے مکہ پہنچ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے