پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا، 5107 پوائنٹس کی کمی

Spread the love

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 5 ہزار 107 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 68 ہزار 62 پر بند ہوا۔انڈیکس اس 1 ہفتے میں 1 لاکھ 13 ہزار 83 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 74 ہزار 336 رہی اور کم ترین سطح 1 لاکھ 62 ہزار 953 رہی۔بازار میں اس 1 ہفتے میں 2.99 ارب شیئرز کے سودے 154 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس 1 ہفتے میں 672 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 930 ارب روپے ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے