ٹرمپ ایران کی نئی قیادت سے بات چیت پر رضا مند

Spread the love

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت سے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کردی۔امریکی صدر نے امریکی جریدے دی اٹلانٹک کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں کہا کہ ایران کے نئے رہنما بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نئے ایرانی رہنما سے بات چیت کرنے پر راضی ہوں۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ردعمل کو توقع سے کم قرار دیا اور کہا کہ ہم نے سوچا تھا یہ دوگنا ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے، امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے