ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم وہم کا شکار

Spread the love

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ایک اہم سپورٹ اسٹاف کے رکن ہر وینیو پر ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا مانگتے ہیں۔اس سے قبل بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل سے پہلے ممبئی میں ٹریننگ سیشن چاند گرہن کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے 45 منٹ تاخیر سے شروع کیا تھا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ممکنہ طور پر ریڈ پِچ پر فائنل کھیلنے کا امکان ہے، 2 ہفتے قبل احمد آباد میں بلیک پِچ پر اسے جنوبی افریقا سے شکست ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں ریڈ پِچ، بلیک پِچ اور ریڈ اور بلیک مٹی کے مکسچر کی پِچز دستیاب ہیں، ممبئی میں سیمی فائنل ریڈ مٹی کی پِچ پر کھیلا گیا تھا جہاں بھارت کی بیٹنگ کامیاب رہی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے وینیو کو بھارتی ٹیم کے لیے ’بدقسمت‘ قرار دیا جاتا ہے، احمد آباد کے وینیو پر اب بھارتی ٹیم کے لیے منظر نامہ تبدیل کر کے قسمت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے