ایران پر جنگ ایک سروس ہے جو ہم پوری دنیا کو فراہم کر رہے ہیں، ٹرمپ

Spread the love

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کو پوری دنیا کےلیے خدمت قرار دینے لگے۔ فلوریڈا میں لاطینی امریکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 3 روز میں ایرانی بحریہ کے 42 جہاز تباہ کیے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملوں میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، امریکی حملوں میں ایران کا فضائی مواصلاتی نظام بڑے پیمانے پر تباہ ہوا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگوں میں جانی نقصان ہوتا ہے، کوشش ہے کم سے کم جانی نقصان ہو۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر جنگ ایک سروس ہے جو ہم نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو فراہم کر رہے ہیں۔لاطینی امریکہ کی صورتحال کے بارے میں ٹرمپ بولے کہ منشیات فروش گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے نیا فوجی اتحاد بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے