آج ایران کو بہت زیادہ طاقت سے نشانہ بنایا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

Spread the love

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں مزید شدت لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’آج ایران کو بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا‘۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے ’خراب رویے‘ کی وجہ سے اب ایسے علاقوں اور گروہوں کو بھی نشانہ بنانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے جنہیں اس سے پہلے ہدف بنانے پر غور نہیں کیا گیا تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ مسعود پزشکیان نے اپنی تقریر میں معذرت کی اور مشرق وسطیٰ کے پڑوسی ممالک کے سامنے ’ہتھیار ڈال دیے‘ اور وعدہ کیا کہ ایران اب ان پر فائرنگ نہیں کرے گا، ان کی جانب سے یہ وعدہ صرف اس لیے کیا گیا کیونکہ امریکا اور اسرائیل کے مسلسل حملے جاری ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اب ’مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ‘ نہیں رہا بلکہ ’مشرقِ وسطیٰ کا ہارنے والا‘ بن چکا ہے اور کئی دہائیوں تک ایسا ہی رہے گا جب تک وہ ہتھیار نہیں ڈال دیتا یا مکمل طور پر تباہ نہیں ہو جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے