فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث ان کی پی ایس ایل 11 میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے درمیان میچ کے دوران زخمی ہوئے اور ان کے کندھے کا جوڑ اتر گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے انہیں لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا، اور فٹنس کی بحالی میں چار سے چھ ہفتے لگنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ زمان خان اس وقت پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
زمان خان انجری کا شکار، PSL میں شرکت مشکوک
