بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار انیل کپور نے اپنی ہلکی داڑھی اور مونچھ کے مشہور انداز کے پیچھے چھپا راز بتا دیا۔69 سالہ انیل کپور نے 40 سال سے زائد عرصے تک فلم انڈسٹری میں کام کیا اور سینکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، علاوہ ازیں بطور فلمساز 100 سے زائد پروجیکٹس مکمل کیے۔ایک میڈیا تقریب میں انیل کپور نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور کی مشکلات اور دلچسپ واقعات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں جب وہ فلمسازوں سے کام کے لیے رابطہ کرتے تو اکثر کم عمر دکھائی دیتے، اس لیے انہوں نے جان بوجھ کر ہلکی داڑھی رکھنی شروع کی تاکہ عمر زیادہ نظر آئے۔انیل کپور نے مزید کہا کہ اُس وقت فلم انڈسٹری کے بڑے اداکار جیسے دھرمیندر، امیتابھ بچن اور ونود کھنہ بھی ہلکی داڑھی والے اسٹائل کے ساتھ مشہور تھے، جو ایک رجحان تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعد میں مونچھیں بڑھنے کا معاملہ بھی ایک مسئلہ بن گیا کیونکہ فلم انڈسٹری میں یہ خیال تھا کہ بڑی مونچھ والا اداکار ہیرو نہیں بن سکتا، مگر بعد میں یہی انداز ان کی پہچان بن گیا۔انیل کپور کی حالیہ فلم صوبیدار ہے، جس کی ہدایتکاری سریش تریونی نے کی، اور یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔
انیل کپور نے ہلکی داڑھی، مونچھ کے پیچھے چھپا راز بتا دیا
