حال ہی میں بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی کہ وہ 66 سال کی عمر میں حاملہ ہیں۔ تاہم نینا گپتا نے ہمیشہ کی طرح ہلکے پھلکے انداز میں اس افواہ کو غلط قرار دیا۔یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب نینا گپتا اپنے شوہر ویویک مہرا کے ہمراہ اداکارہ رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی حیدرآباد میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔کچھ ویڈیوز میں نینا کو تقریب میں داخل ہونے سے پہلے پاپارازی کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا کے ایک حصے نے ان کی ظاہری کیفیت کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کیں اور حاملہ ہونے کی افواہیں پھیل گئیں۔
66 سالہ نینا گپتا نے حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
