کراچی: عید الفطر کی آمد، پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

Spread the love

کراچی میں کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس میں شہر کے رش، ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنے اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی، اور فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو مختلف علاقوں میں سرگرمیوں کی نگرانی کریں گی۔

اجلاس میں یہ طے پایا کہ بلدیہ عظمیٰ، ٹاؤن ایڈمنسٹریشن، ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس مل کر کام کریں گے، جبکہ مصروف بازاروں میں شکایات کے فوری ازالے کے لیے کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

کمشنر کے فیصلے کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں کو بحالی کے پروگرام کے تحت این جی اوز کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمشنر آفس کی جانب سے جاری مہم کے دوران گزشتہ 10 روز میں 144 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے