کراچی میں عید سیل ملکی تاریخ کا بدترین سیزن ثابت ہوا: عتیق میر

Spread the love

کراچی میں عید کے موقع پر خریداری کا سیزن ملکی تاریخ کے بدترین سیزنز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

تجارتی حلقوں کے مطابق اس سال عید پر فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم رہی۔ گوداموں میں جمع کیا گیا تقریباً 70 فیصد اسٹاک فروخت نہ ہو سکا اور تاجروں نے اس سال بمشکل 10 ارب روپے مال کی فروخت کی اطلاع دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی اور روزمرہ ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے تہوار کے موقع پر خریداری کو مشکل بنا رہا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں فروخت شدید متاثر ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے