پی ایس ایل کے نئے دور کا آغاز، قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی

Spread the love

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں ایک نیا اور دلچسپ قانون متعارف کرایا گیا جس نے شائقین اور کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کر لی۔

افتتاحی میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کے وقت دو مختلف پلیئنگ الیون کے ساتھ میدان میں آئے، جس کے تحت ٹاس کے بعد حتمی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ یہ نیا نظام پی ایس ایل کے نئے ضابطوں کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔

قواعد کے مطابق کپتان ٹاس سے قبل میچ ریفری کو دو ممکنہ ٹیم کمبی نیشن جمع کروا سکتے ہیں، اور ٹاس کے بعد ان میں سے ایک حتمی ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے، جس کے بعد کسی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوتی۔

یہ قانون خاص طور پر رات کے میچز میں اوس کے اثر کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، کیونکہ دوسری اننگز میں گیند گیلی ہونے سے اسپن بولرز کو مشکلات پیش آتی ہیں اور میچ کی حکمت عملی متاثر ہوتی ہے۔

نئے نظام کے تحت ٹیموں کو اپنی حکمت عملی بہتر بنانے کا موقع ملے گا، جہاں ٹاس جیتنے یا ہارنے کی صورت میں مختلف کمبی نیشن کے ذریعے بیٹنگ یا بولنگ لائن اپ کو متوازن کیا جا سکے گا۔

تاہم افتتاحی میچ میں موسم اور بادلوں کے باعث اوس کا زیادہ اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے