وفاقی حکومت نے کم آمدن طبقے کے لیے پیٹرول سبسڈی کی فراہمی کے لیے ایک موبائل ایپ تیار کر لی ہے، جس کے ذریعے مستحق افراد کو کم قیمت پر ایندھن فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ یہ ایپ اس وقت ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور مکمل جانچ کے بعد اسے عوام کے لیے جاری کیا جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں یہ سبسڈی مخصوص تھری وہیلر گاڑیوں کے لیے فراہم کیے جانے کا امکان ہے، تاکہ روزگار سے وابستہ کم آمدن افراد کو ریلیف دیا جا سکے۔
حکام کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات دیگر صارفین تک منتقل کیے جائیں گے، جبکہ ہدفی سبسڈی کے نظام کو زیادہ شفاف اور منظم بنانے پر بھی کام جاری ہے۔
