مشرق وسطیٰ جنگ: کراچی پورٹ ٹرانس شپمنٹ شپنگ کیلئے توجہ کا مرکز بن گئی

Spread the love

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی پورٹ شپنگ اور لاجسٹکس کے شعبے میں اہم توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کراچی پورٹ نے رواں ماہ کے ابتدائی 24 دنوں کے دوران ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز کی وہ مقدار ہینڈل کی ہے جو گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس غیر معمولی اضافے نے بندرگاہی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی پیدا کر دی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں جاری صورتحال کے باعث خلیج فارس کے قریب واقع شپنگ روٹس متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی جہاز اور کنٹینرز متبادل اور محفوظ راستوں اور بندرگاہوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ اس تناظر میں کراچی پورٹ نسبتاً محفوظ اور قریبی آپشن کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران تقریباً 8 ہزار 300 ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز ہینڈل کیے گئے تھے، جبکہ صرف 24 دنوں میں یہ تعداد بڑھ کر 8 ہزار 313 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسی طرح پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ بھی بین الاقوامی شپنگ لائنز کی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں خطے کی بدلتی صورتحال کے باعث متبادل روٹس اور لاجسٹکس آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہتی ہے تو پاکستان کی بندرگاہیں مزید اہمیت اختیار کر سکتی ہیں، جس سے شپنگ اور ٹرانس شپمنٹ کے شعبے میں سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے