مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران کے حوالے سے ممکنہ مزید حملوں کی خبروں کے بعد عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد اضافے کے بعد 107 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی بڑھ کر 110 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔
ادھر عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ایشیائی مارکیٹیں دباؤ میں رہیں، جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 3 ہزار 500 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 11 پوائنٹس پر آ گیا۔
اسی طرح جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس ساڑھے چار فیصد گر گیا، جبکہ جاپان کا نکئی انڈیکس بھی دو فیصد سے زائد کمی کا شکار ہوا۔
ماہرین کے مطابق خطے کی کشیدگی اور توانائی
