اعظم کی دھواں دار بیٹنگ، کراچی نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

Spread the love

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے شاندار مقابلے کے بعد راولپنڈی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل نے 65 اور سیم بلنگز نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ آخری اوور کی دوسری گیند پر جیت لیا۔ اعظم خان نے 34 گیندوں پر 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 50 رنز بنائے۔

اعظم خان کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے