اداکار راجپال یادیو کیخلاف چیک باؤنس کیس میں فیصلہ محفوظ

Spread the love

بھارتی اداکار راجپال یادیو کے خلاف چیک باؤنس کیس میں دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ اداکار کے مؤقف میں تضادات پائے جاتے ہیں اور ان کے بیانات میں واضح فرق موجود ہے۔

شکایت کنندہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ راجپال یادیو پہلے ہی اس معاملے میں سزا قبول کر چکے ہیں، لہٰذا اب وہ قانونی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے۔

عدالت کی جانب سے تصفیے کی تجویز بھی دی گئی، تاہم اداکار نے اسے قبول کرنے سے انکار کیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ جذباتی نہیں ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو وہ دوبارہ جیل جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

یہ کیس 2010 سے زیر سماعت ہے، جب اداکار نے فلم منصوبے کے لیے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا قرض لیا تھا۔ بعد ازاں فلم کی ناکامی کے بعد مالی تنازع بڑھتا گیا، جس کے نتیجے میں 2018 میں ٹرائل کورٹ نے انہیں چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی، جسے 2019 میں بھی برقرار رکھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے