فلم ’دھرندھر‘ نئی قانونی مشکل میں پھنس گئی

Spread the love

بالی ووڈ کی متنازع فلم ’دھرندھر‘ کی شاندار باکس آفس کامیابی کے بعد اب یہ قانونی تنازع میں پھنس گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پروڈکشن کمپنی نے فلمساز ادتیہ دھر کے بینر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کے سیکوئل میں ایک پرانا مقبول گانا بغیر اجازت استعمال کیا گیا ہے۔

تنازعہ کا مرکز 1989 کی فلم کے معروف گانے کا جزوی استعمال ہے، جسے مبینہ طور پر نئی دھن اور نئے بول کے ساتھ فلم کے ایک نئے ٹریک میں شامل کیا گیا ہے۔ پروڈکشن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ استعمال اجازت کے بغیر کیا گیا اور اسے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی قرار دیا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے عدالت سے نہ صرف گانے کے مزید استعمال پر پابندی کی استدعا کی ہے بلکہ ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ساتھ ہی تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ یہ ٹریک فلم کی تشہیر، سینما اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر بھی استعمال ہو رہا ہے۔

یہ تنازع ایسے وقت سامنے آیا ہے جب فلم مبینہ طور پر باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے اربوں روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے