وزیراعظم سے امریکی نائب صدر کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیر مقدم

Spread the love

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور جاری مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔ پاکستانی وفد میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے دونوں وفود کے تعمیری مذاکراتی عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت خطے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات مثبت نتائج کی طرف بڑھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے لیے اپنا سہولت کار کردار جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور تمام فریقین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے