امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات نے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، ایرانی میڈیا

Spread the love

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں صورتحال بدستور غیر یقینی ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فریقین متعدد اہم معاملات پر اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہے۔ مذاکرات کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے سخت مطالبات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے ایسے مطالبات سامنے آئے جو ایران کے مؤقف کے مطابق پہلے جنگی حالات میں بھی قابل قبول نہیں رہے، جس کے باعث کسی مشترکہ فریم ورک کی تشکیل ممکن نہ ہو سکی۔

مذاکرات میں آبنائے ہرمز، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال جیسے اہم نکات زیر بحث آئے، تاہم ان تمام امور پر دونوں فریقین کے درمیان شدید اختلافات برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے