کینیڈا سے متعلق یورپ کا بڑا اقدام

Spread the love

صدر یورپی کمیشن ارسلا واندرلین نے کینیڈا کو یورپی یونین کا پہلا ایسوسی ایٹ رکن بنانے کی تجویز پیش کر دی۔

ارسلا واندرلین کا کہنا ہے کہ کینیڈا کیلئے یورپی یونین کے پہلے ایسوسی ایٹ ممبر کا دروازہ کھولنا چاہتے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے یورپی یونین کی ایسوسی ایٹ رکنیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور کینیڈا الگ الگ مضبوط لیکن مل کر مزید مضبوط ہیں، کینیڈا اور یورپی یونین تجارت، دفاع اور ٹیکنالوجی میں تعاون گہرا کریں گے۔

ارسلاواندرلین نے کہا کہ دفاعی صنعت، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی میں تعاون بڑھایا جائے گا جس پر کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد نئے بلاک کا قیام نہیں بلکہ اجتماعی خودمختاری کا تحفظ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے