پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ایک ویڈیو کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس نوعیت کا مواد خواتین کی عزت اور وقار کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاکر نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی کی اجازت کے بغیر اس طرح کا مواد تیار کرنے کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جنت مرزا کی ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے انہوں نے خبردار بھی کر دیا۔
