وزیرِاعظم نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق آج شام اجلاس طلب کر لیا

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سمیت بدامنی سے متعلق صدر کو آگاہ کریں گے۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی۔ ایوان صدر میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہونے کا امکان ہے جس وزیراعظم صدر مملکت سے ملاقات کریں گے اور کے پی کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم اور صدر مملکت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کریں گے، وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی، وزیراعظم کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے