پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم فروری 2027ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ کینیڈا کی ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مثالی انتظامات کیے جائیں گے۔
