ٹیسلا کی اڑنیوالی کار سے متعلق ایلون مسک کی حیرت انگیز پیشگوئی

Spread the love

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اُڑنے والی کار ’روڈسٹر‘ کے بارے میں نئی حیرت انگیز پیش گوئی کر دی۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مستقبل میں اس گاڑی کو آواز کی نصف رفتار سے زیادہ رفتار کے ساتھ اسنیک ریور یا گرینڈ کینین کے اوپر اڑتے اور پھر دوبارہ زمین پر اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ٹیسلا نے نئی الیکٹرک اسپورٹس کار ’روڈسٹر‘ متعارف کروائی ہے جو ہوا میں اڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے