بھارت: 16 سالہ لڑکے کی آنکھ کے اوپر دانت نکل آئے

Spread the love

بھارت میں 16 سالہ لڑکے کی بائیں آنکھ کے اوپری حصے میں دانت نکلنے کا نایاب واقعہ سامنے آیا ہے جسے طبی ماہرین نے اپنی نوعیت کا پہلا معلوم کیس قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 16 سالہ لڑکا بائیں آنکھ کے اوپر بغیر کسی درد کے سوجن کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچا تھا، کچھ عرصے بعد اس کی بھنوؤں اور پلک کے درمیان جلد سے 2 سخت، سفید نوکیں نمودار ہو گئیں، ڈاکٹروں نے معائنے اور سی ٹی اسکین کے ذریعے تصدیق کی کہ اس کی آنکھ کے خانے کے بالائی حصے میں مکمل دانت موجود ہیں۔

اس غیر معمولی کیفیت کو طبی زبان میں ’ایکٹوپک ٹوتھ‘ کہا جاتا ہے جس میں دانت منہ کے بجائے جسم کے کسی دوسرے حصے میں نشوونما پاتے ہیں، اس سے پہلے ناک کے حصوں اور ’تالو‘ (منہ کی چھت، Palate) میں دانت ملنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں تاہم آنکھ کے خانے میں دانت ملنے کا دنیا بھر سے سامنے آنے والا یہ پہلا واقعہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے