کینیڈا: البرٹا فوجی اڈے پر آتشزدگی سے 4 فوجی ہلاک، 39 زخمی

Spread the love

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں فوجی اڈے پر آتشزدگی کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 39 افراد زخمی ہو گئے۔ 

حکام کے مطابق آتشزدگی سے زخمی ہونے والے 19 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

فوجی اڈے کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث پھیل کر تربیتی علاقے تک پہنچ گئی تھی۔

کینیڈین حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم آتشزدگی کا تعلق کسی دہشت گرد کارروائی سے نہیں ہے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے واقعے کو مسلح افواج کی تاریخ میں پُرامن حالات کے دوران بدترین سانحات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے