افغان طالبان کے ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا، آئی ایس پی آر

Spread the love

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ 13 مارچ کو افغان طالبان نے پاکستان پر ڈرون حملے کیے، جنہیں پاکستانی افواج نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تباہ شدہ ڈرون کے ملبے سے کوئٹہ میں دو بچے زخمی ہوئے، جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شخص زخمی ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے عوام میں خوف پھیلانے کی افغان طالبان کی ناپاک کوشش ہیں اور عوام اور مسلح افواج افغانستان پر قابض کرائے کی دہشتگرد ملیشیا کی حقیقت سے آگاہ ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ افغان سرزمین سے دہشتگردی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے اور آپریشن غضب للحق تب تک جاری رہے گا جب تک افغان سرزمین سے دہشتگرد ختم نہیں کیے جاتے۔ افواج دہشتگردی اور اس کی تمام شکلوں کے خلاف ثابت قدمی سے لڑتی رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے