مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 239 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں بھی 192 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیزل پر عائد لیوی پہلے 55 روپے 24 پیسے تھی، تاہم اب اسے ختم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 160 روپے 61 پیسے فی لیٹر تک پہنچا دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔
