امریکا نے اپنے اندازوں کی بنیاد پر جنگ میں جانے کا فیصلہ کیا، قطر

Spread the love

قطر نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنے تخمینوں کی بنیاد پر جنگ میں جانے کا فیصلہ کیا، اور کشیدگی کم کرنے اور اپنے ملک پر حملے روکنے کے لیے تعاون جاری ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو دوحہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ خلیجی ممالک کو خطے کے سیکیورٹی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور دفاعی معاہدے مجموعی طور پر مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی جائزوں کے بعد دفاتر میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب معمول کی زندگی کی طرف واپسی ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر کسی بھی اہم تنصیبات پر ممکنہ حملے کی صورت میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اور چند دنوں میں ایسا کوئی حملہ نہیں ہوا جس پر باقاعدہ الرٹ جاری کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملوں کا الرٹ جاری نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ قطر کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تاہم ایران کے ساتھ جاری کشیدگی خلیجی خطے کے سیکیورٹی نظام پر اثر ڈال رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے