لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران حزب اللّٰہ کی جانب سے راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 20 سے زائد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اپنے 22 سالہ فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پیراٹروپرز بریگیڈ کی 890ویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔
حکام کے مطابق اسی حملے میں مزید تین فوجی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایک علیحدہ واقعے میں تقریباً 20 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
سرحدی علاقوں میں جاری جھڑپوں کے باعث صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور دونوں جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
