پاکستان اور میانمار کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر میچ شائقین کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی فٹبال ٹیم کے سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ اقدام حکومتی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، جس کے باعث شائقین کو خریدے گئے ٹکٹس کی رقم واپس کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر صرف فٹبال ہی نہیں بلکہ دیگر کھیلوں کے بعض میچز بھی بغیر تماشائیوں کے منعقد کیے جا رہے ہیں۔
میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا، جبکہ میانمار کی ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان پہنچے گی۔ پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کا ایک حصہ آج رات پہنچے گا، جبکہ باقی اسکواڈ کل پاکستان آئے گا۔
میانمار ٹیم اسلام آباد میں 28، 29 اور 30 مارچ کو پریکٹس سیشنز کرے گی
