وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملہ کر کے عالمی توجہ غزہ سے ہٹانے کی کوشش کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی توجہ مکمل طور پر ایران کی صورتحال پر مرکوز ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے کے ذریعے نیتن یاہو نے غزہ کے معاملے سے عالمی توجہ ہٹا کر غزہ اور مغربی کنارے میں اپنے مبینہ نسل کشی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا موقع حاصل کیا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے ذاتی عزائم نے فلسطین اور پورے مشرقِ وسطیٰ کو انسانی تاریخ کے سنگین ترین المیوں میں سے ایک سے دوچار کر دیا ہے۔
ایران پر حملہ غزہ سے توجہ ہٹانے کی نیتن یاہو کی کوشش ہے، خواجہ آصف
