پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ انہیں اپنے بچوں کے ساتھ اس گھر سے نکالنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جہاں ان کے بچے پلے بڑھے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علیحدگی کے بعد انہیں اطلاع دی گئی کہ موجودہ گھر کا کرایہ ختم کیا جا رہا ہے، اور انہیں اور بچوں کو مانچسٹر منتقل ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے، جہاں نہ ان کا کوئی خاندان ہے اور نہ کوئی سپورٹ سسٹم موجود ہے۔ثانیہ اشفاق کے مطابق ان کے بچوں کی زندگی، اسکول، دوست اور روزمرہ کا معمول موجودہ شہر میں ہے، اور اچانک کسی اجنبی شہر میں منتقلی بچوں کے لیے شدید ذہنی دباؤ پیدا کر سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عام حالات میں وہ اس قدر ذاتی معاملات عوام کے سامنے نہیں لاتی، لیکن موجودہ صورتحال نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے عماد وسیم کی واٹس ایپ چیٹس بھی شیئر کیں تاکہ اس معاملے کی نوعیت واضح ہو سکے۔ثانیہ نے مزید کہا کہ عوام کو جو تصویر نظر آتی ہے، وہ ہمیشہ خاندانوں کے نجی مسائل کی عکاسی نہیں کرتی۔ اس وقت ان کی اولین ترجیح اپنے بچوں کو محفوظ اور مستحکم ماحول فراہم کرنا ہے، اور وہ پوری کوشش کر رہی ہیں کہ بچوں کی زندگی میں استحکام برقرار رکھا جائے۔اس معاملے پر اب تک عماد وسیم کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
بچوں سمیت گھر خالی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے: ثانیہ اشفاق
