بلاول بھٹو سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی سے مطمئن

Spread the love

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت اور کراچی کے میئر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ مشکل حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات جاری رکھے جائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسائل کو بڑھانے نہیں بلکہ انہیں حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے گل پلازہ سانحے کے دوران خدمات انجام دینے والوں پر تنقید کو ناقابل فہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن مخالف پروپیگنڈے کا جواب اپنی بہتر کارکردگی کے ذریعے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے