ریسکیو آپریشن کی خفیہ معلومات لیک کرنیوالا سامنے لاؤ یا جیل جاؤ: ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کو دھمکی

Spread the love

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف-15 لڑاکا طیارے کے ریسکیو آپریشن سے متعلق خفیہ معلومات میڈیا میں لیک ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور ذمہ دار شخص کو تلاش کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی معلومات منظر عام پر آنے سے پہلے متعلقہ آپریشن کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور یہ صورتحال قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

ان کے مطابق خبر لیک ہونے کے بعد آپریشن مزید پیچیدہ ہو گیا، اور متعلقہ ادارے میڈیا سے اس کے ذرائع کی تفصیلات طلب کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ذرائع ظاہر نہ کیے گئے تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واقعے کے دوران لاپتہ اہلکار کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری رہا، جبکہ بعد ازاں خصوصی کارروائی کے ذریعے متعلقہ اہلکار کو بازیاب کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے