کینیڈا جانیوالی پرواز گھنٹوں تک فضا میں رہنے کے بعد یوٹرن

Spread the love

تصور کریں کہ آپ کسی طیارے میں گھنٹوں سفر کریں اور پھر معلوم ہو کہ آپ واپس وہاں پہنچ گئے ہیں جہاں سے روانہ ہوئے تھے تو پھر؟

ایسا تجربہ ائیر انڈیا کی اے آئی 185 پرواز کے مسافروں کو ہوا۔

19 مارچ کو دہلی سے کینیڈا کے شہر وینکوور کے لیے روانہ ہونے والی پرواز 7 گھنٹے سے زائد وقت تک فضا میں رہی اور پھر واپس بھارتی دارالحکومت لوٹ گئی۔

یہ پرواز اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی تھی اور چینی فضائی حدود سے یوٹرن لیا۔

فضائی کمپنی نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ 7 گھنٹوں سے زائد وقت تک فضا میں رہنے کے بعد واپس دہلی لینڈ کرگیا تھا۔

بیان میں بتایا گیا کہ طیارے کی واپسی کا فیصلہ ایک آپریشنل مسئلے کے باعث کیا گیا مگر مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایسا ممکنہ طور پر انتظامی مسئلے کی وجہ سے ہوا کیونکہ اس پرواز کے لیے بوئنگ 777-200 ایل آر طیارے کو استعمال کیا گیا جبکہ اس روٹ پر عموماً بوئنگ 777-337 کو استعمال کیا جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مختلف طیارے کے استعمال کی وجہ سے پرواز کو واپس بلایا گیا، مگر حقیقی وجہ اور اس میں سوار مسافروں کی تعداد ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔

فضائی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہیں۔

تمام مسافروں کو اگلے دن وینکوور روانہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے