کینیڈا: یورپ میں کٹ کیٹ چاکلیٹ بارز کی بڑی مقدار کی چوری کے واقعے کے بعد کمپنی نے اپنی ترسیلی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کٹ کیٹ برانڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک سرخ ڈلیوری ٹرک کو سیاہ ایس یو ویز کے سخت سیکیورٹی حصار میں سفر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر نئی حفاظتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی ترسیل کو مکمل نگرانی میں رکھتے ہوئے سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنا رہے ہیں۔
یہ اقدام اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جب مارچ 2026 میں تقریباً 21 ٹن کٹ کیٹ چاکلیٹ بارز پر مشتمل ایک ٹرک وسطی اٹلی سے پولینڈ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا، جس نے بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی۔
بعد ازاں کمپنی نے اس واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک آگاہی مہم بھی شروع کی، جس میں علامتی طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھرتی کا اعلان کیا گیا اور ترسیلی عمل میں حفاظت پر زور دیا گیا۔
