چین اور پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کیلئے 5 نکاتی مشترکہ اقدام

Spread the love

چین اور پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے 5 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی، جس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

دونوں ممالک نے جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے، فوری جنگ بندی اور متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی پر زور دیا۔ اعلامیے میں فریقین سے جلد امن مذاکرات شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

پاکستان اور چین نے کہا کہ تنازعات کے حل کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارتکاری ہے، جبکہ دورانِ مذاکرات طاقت کے استعمال اور دھمکی سے گریز ضروری ہے۔

بیان میں شہریوں اور غیر عسکری تنصیبات پر حملے روکنے، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ اور خطے میں بحری راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز اور ملحقہ سمندری راستوں کو عالمی تجارت کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے جہازوں اور عملے کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے