ڈار کے جاپان، برطانیہ، کینیڈا پرتگال کے وزرا سے رابطے

Spread the love

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپان، برطانیہ، کینیڈا اور پرتگال کے وزرائے خارجہ و اعلیٰ حکام سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں، جن میں مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاپانی وزیر خارجہ توشی متسو موٹیگی سے گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور تناؤ میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ جاپانی وزیر خارجہ نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور تعاون کی حمایت کی۔

برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ سے گفتگو میں بھی علاقائی صورتحال زیر بحث آئی۔ برطانوی حکام نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا جبکہ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسی طرح پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے گفتگو میں خطے کی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پرتگالی وزیر نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت کی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے گفتگو میں بھی بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے