امریکہ میں ایران پر حالیہ حملے کی قانونی حیثیت پر شدید بحث جاری ہے۔کانگریس کو پیشگی اطلاع نہ دینے اور امریکی مفادات کے تحفظ کے طریقہ کار پر شدید اختلافِ رائے سامنے آیا ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے سے متعلق کانگریس کو مطلع کیا تھا اور ’گینگ آف ایٹ‘ کے ارکان سمیت کانگریسی قیادت کو آگاہ کیا گیا۔ادھر ’گینگ آف ایٹ‘ کے رکن اور ڈیموکریٹ رہنما مارک وارنر نے موقف اختیار کیا کہ ایران کی جانب سے امریکہ کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں تھا۔
ایران پر حملہ امریکی قانون کے مطابق ہے یا نہیں، امریکا میں بحث چھڑگئی
